ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے سفارتی اہلکاروں کو تنخواہ نہیں نکالنے دینے کے معاملے پرپاکستان نے سخت احتجاج درج کرایا

اپنے سفارتی اہلکاروں کو تنخواہ نہیں نکالنے دینے کے معاملے پرپاکستان نے سخت احتجاج درج کرایا

Sun, 04 Dec 2016 12:49:57    S.O. News Service

نئی دہلی3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے نئی دہلی میں واقع اپنے ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی اہلکاروں کو بینک کی جانب سے مبینہ طور پر تنخواہ نہیں نکالنے دیے جانے کے معاملے میں بھارت سے سخت احتجاج درج کرایاہے۔پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات سفارتکاروں کو امریکی ڈالروں میں تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔پاکستان نے زور دے کر کہا کہ اس کے حکام کو تنخواہ نہیں نکالنے دینا ویانا پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔پڑوسی ملک نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر مسئلہ جلد حل نہیں گیا تو وہ پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو تنخواہ دینے کے خلاف جوابی کارروائی کرنے پر غور کر سکتا ہے۔آربی ایل بینک نامی ایک بھارتی نجی بینک میں پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی تنخواہ کھاتے ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسرنے کہاکہ ہمیں اپنا ہی تنخواہ نکالنے نہیں دیاجارہاہے۔اس نوٹ بندی کامعاملہ نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہند کی ہدایت پر یہ سب کیا جا رہاہے۔پاکستان کی مخالفت پرحکومت ہند کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری رد عمل ظاہر نہیں کیاگیا ہے لیکن یہاں حکام نے کہا کہ یہ معاملہ بینک اور جمع کنندگان کے درمیان کا ہے اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔سفیر اپنی تنخواہ امریکی ڈالر میں نکال سکتے ہیں اورانہیں5000امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم نکالنے پرہی وجہ بتانی ہوگی۔پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کے مطابق انہیں اپنی تنخواہ نکالنے نہیں دیا جا رہاہے اور ایک ڈالر نکالنے کیلئے بھی تفصیل جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے۔نوٹ بندی کی وجہ سے ڈالراوردیگر غیر ملکی کرنسی کی مانگ میں تیزی آئی ہے جس سے ان کی دستیابی کم ہے۔


Share: